26 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کل صبح 03:30 پر لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ ہو گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائے گی، قومی ٹیم 9 گھنٹے دبئی میں قیام کے بعد بھارتی ٹائم کے مطابق کل رات 8 بجے حیدر آباد پہنچے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں سفر کا آغاز کرے گی۔