25 Sep 2023
(لاہور نیوز) بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تا حال ویزے جاری نہ ہوسکے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں لیکن اس وقت تک کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تمام تر مشکلات اور پریشان کن صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔