24 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان والی بال ٹیم کی ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کے غیرملکی کوچ خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔
اپنے انٹرویو میں پاکستان کے برازیلین کوچ Issanaye Ramires Ferraz نے کہا کہ کھلاڑی اپنی محنت کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 3-0 سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم تائی پے اور منگولیا کی ٹیم کو بھی شکست دے چکی ہے۔
خیال رہے کہ 1994 کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی بارایشین گیمز میں چھ بہترین ٹیموں میں شامل ہوئی ہے۔