اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امید ہے پہلی تاریخ کو پٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئیگی: نگران وزیر صنعت

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے عوام کو یکم اکتوبر سے پٹرول سستا ہونے کی امید دلائی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرصنعت گوہراعجاز نے بتایا کہ کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ہے، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

گوہراعجاز کا کہنا تھا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، امید ہے پہلی تاریخ کو پٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئے گی۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، سپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے