اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان میں ہوم میچ کے انعقاد پر پی ایف ایف شش و پنج کا شکار

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے پاکستان میں ہونے والے ہوم میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اے ایف سی میچ کمشنر اسلام آباد اور لاہور کے وینیوز سے مطمئن نہیں ہیں۔

اے ایف سی کے نمائندے کیمیل توکابیو نےگزشتہ دنوں دونوں سٹیڈیمز کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران لاہور کا پنجاب سٹیڈیم میچ کی میزبانی کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا گیا، سٹیڈیم کے حوالے سے اے ایف سی آفیشل نے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے سٹیڈیم میں فیفا اور اے ایف سی کے بنیادی معیار کی چیزیں بھی نہیں تھیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں اے ایف سی نے بعض معاملات درست کرنے کو کہا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد کا سٹیڈیم 10 اکتوبر تک تیار کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈیمز کے حالات کی وجہ سے پاکستان فٹبال فیڈریشن شش و پنج کا شکار  ہے۔

 خیال رہے کہ  پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈکپ کوالیفائر کا ہوم میچ 17 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے