23 Sep 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔
ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ایونٹ کیلئے منتخب ٹیم پر اعتماد ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی
بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر۔
ریزرو کھلاڑی
محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔