اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے انتظامیہ کی مبینہ غفلت، کروڑوں روپے مالیت کی خراب بوگیاں لاوارث

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) ریلوے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی خراب بوگیاں لاوارث ہو گئیں، چور اور نشئی بوگیوں سے لوہا کاٹ کر فروخت کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے  مالیت کی خراب بوگیاں ریلوے انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو گئیں، پھاٹک نمبر ایک، ہربنس پورہ، جلو پھاٹک، واشنگ لائن سمیت مختلف مقامات پر سینکڑوں خراب بوگیاں کھڑی ہیں ،خراب بوگیوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے،  حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے نشئی اور چور بوگیوں کا لوہا کاٹ کر فروخت کر رہے ہیں۔

ریلوے ذرائع  نے انکشاف کیا ہے کہ خراب کھڑی بوگیوں سے لاکھوں روپے کا دیگر سامان بھی چوری ہوچکا ہے، کروڑوں روپے کی کوچز اور دیگر سامان چوروں کے لیے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

ادھر ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان بوگیوں کو ٹھیک کروائے  یا نیلامی کر کے ریٹائرڈ ملازمین کے  واجبات ہی ادا کردے۔

دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ خراب بوگیوں کی نیلامی پر پابندی عائد ہے، پابندی ختم ہوتے ہی بوگیوں اور دیگر خراب سامان کی نیلامی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے