اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق میں انکشاف

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مصنوعی مٹھاس اور الٹرا پروسیسڈ غذائیں ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہیں۔

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی اور ماس جنرل برِیگھم ہاسپٹل کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں 42 سے 62 سال کے درمیان عمر کی 31 ہزار سے زائد سفید فام خواتین کی غذاؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں تقریباً سات ہزار خواتین ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

 محققین نے بتایا کہ سنیکس اور فوری تیار ہونے والے کھانوں سمیت الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت ڈپریشن کا سبب ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسپارٹیم جیسی مصنوعی مٹھاس کا بھی ڈپریشن کی بلند شرح سے تعلق ہو سکتا ہے۔

تاہم، ماہرین نے بتایا ہے کہ ان غذاؤں کے ڈپریشن سے براہ راست تعلق کے کافی شواہد نہیں ملے ہیں۔

جاما وینسڈے میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے ان خواتین سے ہر چار سال میں ان کے کھانے کی عادات کے حوالے سے سوالنامہ پُر کرنے کے لیے کہا۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ ان خواتین کا کتنے عرصے تک معائنہ ہوا۔

محققین نے ڈپریشن کے لیے دو تعریفیں استعمال کیں: سٹرکٹ اور براڈ۔ سٹرکٹ ڈپریشن کا مطلب مریضوں کو کوئی ڈاکٹر ڈپریشن کے متعلق بتاتا ہے اور مریض مسلسل اینٹی ڈپریسنٹ استعمال کرتا ہے۔ جبکہ براڈ ڈپریشن میں مریضوں میں اس کیفیت کی مطبی تشخیص ہوتی ہے اور وہ اس ہی طریقے سے اینٹی ڈپریسنٹ لیتے ہیں۔

تحقیق میں 31 ہزار 712 خواتین شریک ہوئیں جن میں 2122 سٹرکٹ ڈپریشن جبکہ 4820 براڈ ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

محققین نے بتایا کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے البتہ اس کی وجہ کا علم نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے