(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ کھلاڑی کوئی بھی ہو، پر فارم نہ کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کردینگے۔
ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ کپتان بابراعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہوگا کہ انہیں ورلڈ کپ سکواڈ میں نہ رکھا جائے لیکن کپتان بابراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی نے ورلڈکپ میں پرفارمنس نہ دی تو انہیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائیگا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کے اعلان کے بعد جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا اگر شاداب خان اور نواز نے پرفارم نہ کیا تو ہمارے پاس اسامہ میر کی صورت میں تیسرا آپشن موجود ہے۔