اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں اپنا معاوضہ مانگنے کیلئے لوگوں کے سامنے رونا پڑا: فضا علی

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنے کام کا معاوضہ مانگنے کے لیے لوگوں کے سامنے رونا پڑا۔

حال ہی میں اداکارہ فضا علی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران اتار چڑھاؤ سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

فضا علی نے اپنی والدہ مرحومہ کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب میری والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو مجھے میرے ہی کام کا معاوضہ نہیں دیا گیا، میں لوگوں کے سامنے رو رہی تھی کہ مجھے میرا معاوضہ دے دیں، پھر مجبوراً مجھے اپنا فلیٹ پیچنا پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور ان کے علاج کے لیے مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، اس وقت لوگوں نے مجھے میرا معاوضہ نہیں دیا، اگر وہ لوگ مجھے پیسے دے دیتے تو مجھے اپنا گھر نہ بیچنا پڑتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے