22 Sep 2023
(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال لاہور کی چھت سے 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی 22 سالہ سدرہ نامی مریضہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی،مریضہ پانچ روز سے گائنی وارڈ میں داخل تھی، سدرہ نے پہلی منزل کے واش روم سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔