اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کینسر کی ابتدائی مراحل میں تشخیص کیلئے نیا پیپر ٹیسٹ ایجاد

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) امریکی سائنس دانوں نے ایک آسان پیپر ٹیسٹ وضع کیا ہے جو ابتدائی مراحل میں کینسر کی تشخیص کرسکتا ہے۔

امریکا کی میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا گیا یہ ٹیسٹ حمل کے ٹیسٹ کی طرح پیشاب میں موجود مرکبات کا جائزہ لیتا ہے اور نتیجہ مثبت ہونے کی صورت میں کاغذ کی پٹی پر گہری لائن واضح ہوجاتی ہے۔

2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ افراد کی کینسر سے موت واقع ہوتی ہے۔ میڈیکل کے شعبے میں زبردست جدت کے باوجود بھی کینسر کی کچھ اقسام ایسی ہیں جن کی ابتدائی مراحل میں (جس وقت علاج کے کامیاب ہونے امکانات زیادہ ہوتے ہیں) تشخیص ہونا انتہائی مشکل ہے۔

بیماری کی تشخیص میں جلدی سے تاخیر کے درمیان علاج کامیاب ہونے کی شرح میں سب سے زیادہ فرق پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد میں دیکھا گیا ہے۔ اس کینسر کی پہلی سٹیج پر مردوں کے ایک سال تک بچ جانے کی شرح 81 فی صد ہوتی ہے جبکہ چوتھی سٹیج پر یہ شرح گر کر 15 فی صد تک آجاتی ہے۔

تشخیص کا ایک طریقہ تو یہ ہوسکتا ہے کہ کینسر زدہ خلیوں کے بنائے گئے پروٹین کا ٹیسٹ کیا جائے۔ تاہم، یہ پروٹین ابتدائی مراحل میں اتنی کم مقدار میں ہوتے ہیں کہ ان کی نشان دہی تقریباً ناممکن ہوتی ہے۔

لیکن اس نئے ٹیسٹ میں ان پروٹینز کی نشان دہی تو نہیں کی جاتی لیکن یہ بتا دیا جاتا ہے کہ یہ پروٹین جسم میں فعال ہیں۔

جب رسولیاں بڑھ رہی ہوتی ہیں تو یہ پروٹیزز نامی خامرے بناتی ہیں جو صحت مند بافت کو کاٹتے ہیں تاکہ کینسر کے بڑھنے کے لیے راستہ صاف کیا جائے۔

جرنل نیچر نینو ٹیکنالوجی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ پیپر ٹیسٹ ان خامروں اور کینسر کے خلیوں کی موجودگی کی نشان دہی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے