(ویب ڈیسک) پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سےمرض بگڑ گیا،انگلینڈ کےڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ روبہ صحت ہیں، ان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔