اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ : ٹیموں کو سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے بھارت کا سکیورٹی پلان تیار

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا نے سکیورٹی آفیسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سٹیڈیم تک شائقین کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے۔

سکیورٹی آفیسر کے مطابق ورلڈکپ میچز کے دوران ملٹی لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے کے لیے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیموں کے لیے محفوظ راستہ بنایا جائے گا، پونے سمیت کئی سٹیڈیمز شہر سے دور واقع ہیں، دوری کی وجہ سے جامع پلان ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

کمشنر پولیس وینوئے کمار کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اطراف میں ملٹی لیئر سکیورٹی کا حصار ہوگا، ہر سکیورٹی لیئر کا ایک الگ مقصد ہوگا اور ہر لیئر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مخصوص تعداد ہو گی۔

کمشنر پولیس کے مطابق ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سٹیڈیم میں پارکنگ کو دیکھے گی، ہر سکیورٹی لیئر پر شائقین کی چیکنگ ہو گی اور میچز سے قبل بھی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سکیورٹی چیکنگ ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے