اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ، ہوٹل روم ملنا ناممکن، فضائی کرایوں میں 400 اضافہ

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ائیر ٹکٹس مزید مہنگے ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً ناممکن ہو گیا ہے، جہاز کے کرایوں میں 415 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے کسی بھی کونے سے احمد آباد جانے کے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے لیکن پاک بھارت میچ کی وجہ سے ٹکٹس میں 104 سے 415 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

پاک بھارت میچ میں ابھی تین ہفتے باقی ہیں اور ٹکٹس اور ہوٹل کے کرایوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹریول آپریٹرز نے ایئر لائنز سے فلائٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کا کرایہ اور فضائی ٹکٹس کی مانگ 13 اور 16 اکتوبر کے درمیان بڑھی ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے