اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیگز نے کرکٹرز کو تھکا دیا، فعال حکمت عملی بنائی جائے گی: ذکاء اشرف

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ڈالرز کمانے کے چکر میں کھلاڑیوں کی فٹنس خواب بن کر رہ گئی جبکہ لیگز نے کرکٹرز کو تھکا دیا ،ایسے ایونٹس میں کھلاڑیوں کی متواتر شرکت قومی ٹیم کی شکستوں کا سبب قرار دے دی گئی۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی بدھ کو ویڈیو لنک پر ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر،مصباح الحق، شاداب خان ، لاہور میں موجود ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک، بولنگ کوچ مورنے مورکل، کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ سے بات چیت میں ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کی انجریز اور بحالی فٹنس کے بارے میں بریفنگ دی، حالیہ کارکردگی، کھلاڑیوں کی فٹنس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بہتری لانے پر غور کیا گیا، شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پلیئرز پر کام کے بوجھ کے حوالے سے بہتر حکمت عملی تیار کی جائے، انجریز کی صورت میں خلا پْرکرنے کیلیے بینچ پاور کو مضبوط بنایا جائے۔

ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ تعمیری ماحول میں کھل کر بات کرتے ہوئے کسی متفقہ رائے تک پہنچا جائے، مسائل کی نشاندہی ہو اور حل بھی تلاش کیا جائے،خوبیوں اور کمزوریوں پر گفتگو کے بعد ہم بالکل واضح ہیں کہ ٹیم کی بہتری کیلئے کہاں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بات چیت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابقہ مینجمنٹ نے کئی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی،اس وجہ سے وہ قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے، اب ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ سے نمٹنے اور قومی ذمہ داریوں کو مقدم رکھنے کیلئے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ یہ ریویو سیشن مثبت رہا اور ہم سب ایک صفحے پر ہیں، ایشیا کپ میں غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملا، یہ عمل ورلڈکپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا، ٹیم میں صلاحیت موجود ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور بولرز ہیں،مجھے یقین ہے کہ گرین شرٹس اعلیٰ سطح پر کسی بھی حریف سے مقابلے کی اہلیت رکھتے ہیں،پی سی بی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو تمام ضروری سہولتیں اور وسائل فراہم کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم میگا ایونٹ میں بہترین فارم میں نظر آئے۔

دریں اثنا پی سی بی کی میڈیا ریلیز کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بدھ کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے ذکاء اشرف سے ملاقات میں اپنی آرا سے آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے