اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز سیلنگ: پاکستان کے 3 سیلرز نے پہلی ریس مس کر دی

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں سیلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے تین سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی۔

چین میں ایشین گیمز کے سیلنگ مقابلے شروع ہوگئے ہیں، پہلے روز کمپٹیشن شیڈول میں تبدیلی سے لاعلمی کی وجہ سے پاکستان کے تین سیلرز نے اپنی پہلی ریسیں مس کر دیں۔

پاکستان سیلنگ فیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایشین گیمز میں سیلنگ کے مقابلوں کیلئے رافیل جاوید، زویا علی اور مزمل حسن پہلی ریس کیلئے کمپٹیشن ایریا نہیں پہنچ سکے۔

 پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اکرم طارق کے مطابق مقابلے کا شیڈول تبدیل ہوا تھا جس سے پاکستانی دستہ آگاہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ رابطے کے فقدان پر کسی پر الزام نہیں دیں گے۔

ایونٹ میں رافیل جاوید آئی ایل سی اے کلاس فور کی پہلی ریس مس کرنے کے بعد دوسری میں 12 ویں نمبر پر رہے جبکہ زویا علی کو  آئی ایل سی اے گرلز کی دوسری ریس میں پنالٹی پڑ گئی ۔

اس کےعلاوہ مزمل حسن آئی ایل سی اے 7 کی دوسری ریس میں 10 ویں نمبر پر رہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے