(لاہور نیوز) ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 12 سال بعد انٹرنیشنل میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان فٹبال ٹیم نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف) انڈر 19 چیمپئن شپ میں نیپال کو شکست دے کر 12 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو ایک ۔ صفر سے ہراکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر تھا، دوسرے ہاف میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں ہوئی، تاہم 76 ویں منٹ میں پاکستان کے علی ظفر نے خوبصورتی سے گیند کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان کو ایک ۔ صفر کی برتری دلادی جو ریفری کی جانب سے میچ کے خاتمے کی وسل تک برقرار رہی ۔
یہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی 12 سال بعد پہلی فتح ہے ،اس سے قبل آخری مرتبہ پاکستان انڈر 19 نے ایشین انڈر 19 کوالیفائرز میں انڈیا کے خلاف دو ۔ ایک سے فتح حاصل کی تھی۔