اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا انعام

21 Sep 2023
21 Sep 2023

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا، آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر، قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپ کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی سپانسرشپ کیلئے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سینیٹراعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے