اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: میچز دلچسپ بنانے کیلئے آئی سی سی نے نئی ہدایات جاری کر دیں

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے میگا ایونٹ کو دلچسپ اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے آئی سی سی نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے میزبان سٹیڈیمز کے کیوریٹرز کیلئے پروٹوکول جاری کر دیے ہیں اور انہیں وکٹیں ایسی بنانے کی ہدایت کی ہے جس میں ٹاس جیتنے یا ہارنے کا میچ کے نتیجے میں عمل دخل کم ہو۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ورلڈکپ کے انعقاد والے مہینے اکتوبر اور نومبر میں پورے بھارت میں رات کے وقت اوس پڑتی ہے جبکہ ورلڈ کپ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔ اس لیے ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈز میں لازمی اوس پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کنڈیشنز عام طور پر سپن کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہیں تاہم آئی سی سی نے اوس کے حوالے سے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیوریٹرز کیلئے نئے پروٹوکول جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سیمرز کی مدد کیلئے پچوں پر گھاس کو زیادہ چھوڑ دیں تاکہ کھیل میں ان کا کردار بھی رہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی یہ ہدایت دو سال قبل یو اے ای میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچز کو دلچسپ بنانے کے لیے اہم قدم ہے کیونکہ 2021 میں امارات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی اوس پڑی تھی اور اس میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم فائدے میں رہی تھی۔

دوسری جانب میچز میں بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلئے سٹیڈیم میں باؤنڈریز کا سائز 70 میٹرز یا اس سے زائد رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤنڈری سائز کم از کم 65 جب کہ زیادہ سے زیادہ 85 میٹر ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے