اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیریئر کے دوران کبھی نہیں سوچا بیرون ملک کام کرنا چاہیے: بابر علی

21 Sep 2023
21 Sep 2023

لاہور (محمد بلال) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو اور سینئر اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر کے دوران کبھی نہیں سوچا کہ بیرون ملک جا کر کام کرنا چاہیے۔

حال ہی میں اداکار بابر علی نے دنیا ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام" مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک بار ہیرو اور ولن کی لڑائی کا منظر شوٹ کرنے کے دوران شفقت چیمہ نے مجھے ایسا مکا مارا کہ میں بے ہوش ہوگیا تھا، جب میں ہوش میں آیا تو میں نے خود کو شفقت چیمہ کی گود میں پایا۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو برباد کرنے میں ہر اداکار اور ہدایت کار نے اپنا حصہ ڈالا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے زندگی کو پیچھے لے جانے کا موقع ملے تو میں فلم انڈسٹری کی صرف دو باتیں درست کروں گا، ایک وقت کی پابندی اور دوسرا فلموں میں کوئی نہ کوئی اچھا پیغام شامل کرنا، یعنی فلموں کو مقصدیت اور کہانی کے ساتھ بنانا۔

بیرون ملک جاکر کام کے حوالے سے سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ مجھے کہیں دوسرے ملک جاکر اداکاری کرنی چاہیے، بالی ووڈ میں اچھا کام ہو رہا ہے لیکن میں نے کبھی دوسرے ملک جاکر کام کرنے کا نہیں سوچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے