اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: قومی ٹیم کا 32 رکنی سکواڈ انڈیا جائے گا

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023ء کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ 30 سے 32 رکنی تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سے  23 افراد کے اخراجات آئی سی سی کے ذمہ ہوں گے جبکہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔

ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین ایکسٹرا کھلاڑی بھی اڑان بھریں گے، ٹیم کے انتخاب کے وقت صرف 15 کھلاڑیوں پر ہی غور کیا جائے گا جبکہ تین اضافی کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی اضافی کھلاڑیوں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی، تین اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں لیکن میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے جبکہ انہیں ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے