اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شائقین کرکٹ ورلڈکپ ترانے سے مایوس، علی ظفر سے گانے کی درخواست

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم ان کا انتظار تو ختم ہوا لیکن ترانہ سننے کے بعد وہ مایوس ہوگئے۔

آئی سی سی نے بدھ کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا۔

آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔

 ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے، ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ اینتھم میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اینتھم میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابراعظم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

ترانے کے بول شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھے جبکہ اس کو پریتم ، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا ،جونیتا گاندھی ، اکاسا اور چرن نے گایا ہے۔

تاہم جیسے ہی ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز کیا گیا، سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے تنقید کرتےہوئے مایوسی کا اظہار کیا، کچھ شائقین نے رنویر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا  تو کچھ نے 2011 کے ورلڈکپ کے گانے کو یاد کیا۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین بھی کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ سن کر مایوس ہوئے اور انہیں پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ترانے گانے والے گلوگار علی ظفر کی یاد ستانے لگی۔

جس پر ایکس( ٹوئٹر) صارفین نے تو علی ظفر سے ورلڈکپ کا ترانہ گانے کی درخواست کر دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'ہمیں آپ کی آواز میں ورلڈ کپ کا ترانہ چاہیے'، جس پر علی ظفر نے صارف کو جواب بھی دیا۔

علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کو سپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اسکے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لیکن اگر اپنے ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں، لیکن میرے اپنے آئیڈیاز ہیں اور میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگرمزہ نہ آیا تو 'بھائی حاضر ہے'۔

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے لکھا کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ تھیم سانگ کے لیےعلی ظفر کی خدمات حاصل کرنا چاہیے تھیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے