اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9 دبئی منتقلی ہونے کے امکانات،گورننگ کونسل کا اجلاس طلب

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا 9واں ایڈیشن کسی دوسرے ملک منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو طلب  کرلیا گیا ہے ،اجلاس فرنچائزز کے بے حد اصرار پر بلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی سربراہی میں یہ پہلا اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے نالاں ہیں جبکہ پی ایس ایل 8 کا حساب کتاب بھی نہ دینے پر فرنچائززناخوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل سربراہ  کی تقرری کے لیے بھی  پی ایس ایل مالکان سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا جبکہ پی ایس ایل کی ونڈو فروری، مارچ میں ہے، تاریخوں کے لیے بھی فرنچائزز سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای اور جنوبی افریقا  کی لیگز کی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائزز مشکلات کا شکار ہیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی دوسری لیگز کے ساتھ رجسٹریشن کی وجہ سے فرنچائزز پریشان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے وینیو کی تبدیلی کے بھی پی سی بی سے اشارے ملنے لگے ہیں، پی سی بی متوقع الیکشن اور مقامی انتظامی اخراجات کی وجہ سے پی ایس ایل دبئی میں کرانے کا سوچ رہا ہے تاہم فرنچائزز پی ایس ایل کے وینیو کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز مالکان کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کو بہت مشکل سے پاکستان لائے ہیں، اب دوبارہ باہر لے جانا نقصان دہ ہو گا، پی ایس ایل کے بڑے بڑے معاہدے ہونا ہیں جو کہ ایک چیلنج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے