21 Sep 2023
(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک ، صحت مند ماحول اور شہریوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لاہور میں فیملی سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد ہوا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی قیادت میں لبرٹی چوک سے صدیق ٹریڈ سینٹر اور واپس لبرٹی چوک تک ریلی نکالی گئی، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد ایونٹ میں شریک ہوئی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ بارے آگاہی ایونٹ کا مقصد ہے، لاہور ہمارا گھر ہے اسے خوب سے خوب تر بنائیں گے، سائیکلنگ ایونٹ کو کیلنڈرایئر میں بھی شامل کریں گے۔
اس موقع پر سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے افراد نے ایونٹ کو مفید اور صحت بخش قرار دیا، ایونٹ میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ، دیگر افسران اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔