اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی اجازت دیدی، گورنر سٹیٹ بینک

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 5 ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی اجازت دے دی۔

گورنر سٹیٹ بینک  جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل بینک اب اپنے سسٹمز اور انفراسٹرکچر کو تیار کریں گے، فارن ایکسچینج اصلاحات کے تحت غیر قانونی کاروبار کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، آئندہ صرف ایک طرح کی ایکسچینج کمپنی کاروبار کرسکے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا نئی اور بڑی ایکسچینج کمپنیاں شفاف انداز میں کام کریں گی، کسٹمرز کو بہتر خدمات میسر ہوں گی، ادا شدہ سرمائے کی حد 20 کروڑ سے بڑھاکر 50 کروڑ کردی گئی، بڑے بینک زیادہ سرمائے کے ساتھ ایکسچینج کمپنیاں لارہے ہیں جس سے ایکسچینج مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے