17 Sep 2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے بیرون ملک جانے کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کے بھی ایکس پاکستان کے حصول پر پابندی ہو گی۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے بھی بیرون ملک جانے پر پابندی کی گئی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایکس پاکستان لیو پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔