اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 45 نئے مریض رپورٹ

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 45 نئے مریض سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت نے ڈینگی کے آج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 45 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1057 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 104 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 2557 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

راولپنڈی میں 22 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 553 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 306 مریض رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ میں 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 95 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 153 مریض رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ میں 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال شیخوپورہ میں ڈینگی کے کل 59 مریض رپورٹ ہوئے۔ رحیم یار خان میں گزشتہ روز ڈینگی کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 24 گھنٹے کے دوران قصور ، گجرات ، بہاولنگر، اوکاڑہ، لودھراں، جھنگ اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 56 مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 113 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان کا مزید کہنا ہے ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے