اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایئر ہوسٹنگ سمیت متعدد شعبے بھی آزمائے تھے: سنیتا مارشل

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اداکاری سے قبل ایئر ہوسٹنگ سمیت متعدد شعبے آزمائے۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر سے متعلق کھل کر بات کی۔

اس دوران اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک اس لیے فلم نہیں کی کیوں کہ جب انہیں فلموں میں کردار آفر ہو رہے تھے اس وقت صرف پنجابی فلمیں ہی بنتی تھیں، اس لیے انہوں نے آج تک کوئی فلم نہیں کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آج انہیں فلم میں اچھا کردار آفر ہو تو وہ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کا اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ جلد ایک منفی اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

سنیتا مارشل نے بتایا کہ انہیں بچپن میں ٹیچر بننے کا شوق تھا، پھر انہوں نے کاروبار کرنے کا بھی سوچا، جب ملازمت کرنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ایئر ہوسٹنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی اور سلیکٹ بھی ہو گئی تھیں، بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ کو بطور کیرئیر چنا اور اداکارہ بن گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے