اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انٹرنیٹ کا مستقل استعمال بوڑھے افراد کی دماغی کارکردگی کو بہتر رکھتا ہے

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ معتدل اور مستقل انٹرنیٹ کا استعمال بوڑھے افراد کی دماغی کارکردگی کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔

جرنل آف دی امریکن جیریئٹکس سوسائٹی کے اگست کے ایڈیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ بڑھاپے میں انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال دماغ کے کمزور ہونے میں تاخیر سے تعلق رکھتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے سکول آف گلوبل پبلک ہیلتھ  میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے 50 سے 65 برس کے درمیان افراد کا 17 برس سے تھوڑا زیادہ عرصہ تک مطالعہ کیا۔ تحقیق میں شامل یہ افراد ڈیمینشیا سے متاثر نہیں تھے۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے یونیورسٹی آف مشیگن کی ہیلتھ اور ریٹائرمنٹ سٹڈی کا استعمال کیا جس میں 20 ہزار کے قریب بوڑھے امریکیوں کے متعلق معلومات موجود تھیں۔

تحقیق مقالے میں بتایا گیا کہ 2002 سے 2018 کے درمیان مشیگن تحقیق کے کورآڈینیٹرز نے ہر دو سالوں میں شرکاء کا سروے کیا اور ان کے انٹرنیٹ کے باقاعدگی سے استعمال کے متعلق جاننے کی کوشش کی اور استعمال کرنے کی صورت میں وقت کا دورانیہ بھی معلوم کیا۔

سروے میں حاصل ہونے والے جوابات میں 65 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ 21 فی صد نے تحقیق کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال کی عادت میں واضح تبدیلی کے متعلق بتایا۔ تحقیق کے دوران کچھ افراد کی یا تو موت واقع ہوگئی یا پھر وہ ڈیمینشیا میں مبتلا ہوگئے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ کے باقاعدگی سے استعمال والوں میں باقاعدگی سے استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت ڈیمینشیا کے خطرات نصف ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق شرکاء میں موجود فعال انٹرنیٹ صارفین کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات 1.54 فی صد جبکہ انٹرنیٹ نہ استعمال کرنے والوں کے اس کیفیت کا سامنا کرنے کے خطرات 10.45 فی صد تھے۔

تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال کے ممکنہ منفی نتائج دیکھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے