اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈپریشن کے شکار افراد کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نےکہا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق ڈپریشن کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے،تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ ڈپریشن کا سامنا کرنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں لاکھوں افراد کے جینیاتی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 19 ہزار افراد ذیابیطس کے شکار تھے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد نے خود کو ڈپریشن کا شکار قرار دیا تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 7 جینز ڈپریشن اور ذیابیطس دونوں امراض کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق یہ جینز دماغ، لبلبے، چربی کے ٹشوز میں ورم کا باعث بنتے ہیں اور ان کے حیاتیاتی عمل میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن سے وضاحت ہوتی ہے کہ کس طرح ڈپریشن سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین کے مطابق اس تعلق سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ماہرین  نے کہا ہے  کہ ڈپریشن کی تاریخ رکھنے والے افراد کو ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ وہ اس دائمی مرض سے خود کو بچا سکیں۔طبی ماہرین برسوں سے جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ڈپریشن کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہے کہ ڈپریشن کے مریضوں میں ذیابیطس کی تشخیص کا خطرہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے