اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے: تفتیشی افسر

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران تفتشی افسر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرجھوٹی مہم چلانے کے خلاف اداکارہ مہوش حیات اوررابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے انکوائری افسر کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کی شناخت کے لیے درخواست دی تھی، اداکارہ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا چہرہ انکا نہیں، مہوش حیات کی درخواست پرویڈیو اسلام آباد لیبارٹری بھیجی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے رپورٹ کب تک آجائیگی جس پر ایف آئی اے کے انکوائری افسر نے عدالت سے 4 ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبری خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں، عدالت نےدرخواستوں کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے