(لاہور نیوز) لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز ہے۔ انسداد پولیو کے دو قطرے پلائیں، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
لاہور اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ پہلے تین روز میں 5 لاکھ 76 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ لاہور میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ راولپنڈی میں 4 لاکھ 46 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں۔ ایونٹ رسپانس کے نام سے جاری مہم کے دوران 9 لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ لاہور میں ایک ہزار 386 ورکرز مہم میں شریک ہیں۔ لاہور کی 29 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔
انچارج انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ والدین کے تعاون سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔