(لاہور نیوز ) صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ کا پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق بیان سابق کپتان شاہد آفریدی کا صدر اے سی سی کو کرارا جواب دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جے شاہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سالوں میں بہت سے ایونٹ اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2017 میں آئی سی سی ورلڈ الیون اور اور سری لنکا کی میزبانی کی، 2018 میں ویسٹ انڈیز، 2019میں ویسٹ انڈیز ویمن ، سری لنکن ویمن کی میزبانی کی، 2020 میں بنگلہ دیش پاکستان سپرلیگ، ایم سی سی اور زمبابوے کی میزبانی کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ 2021 میں ویسٹ انڈیز، پی ایس ایل ، جنوبی افریقہ اور پھر ویسٹ انڈیز کی میزبانی کی، 2022 میں آسٹریلیا، پی ایس ایل ،بنگلہ دیش انڈر 19، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی میزبانی کی، 2023 میں نیوزی لینڈ، پاکستان سپرلیگ، خواتین کی نمائشی میچ کی میزبانی کی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے، جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم بھی پاکستان میں موجود ہے، جے شاہ صاحب! پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 اور بھارت کی میزبانی کے لیے تیارہے۔