07 Sep 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2017ء کے بعد ایک بار پھر بی پی ایل کھیلنے کیلئے تیار، سٹار کرکٹر نے رنگ پور رائیڈرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2017ء میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللّٰہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔
بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکاؤنٹ پر کیا، دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی ’نئی سائننگ‘ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ بھی معاہدہ طے کیا تھا۔