اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم کا ماحول اور ردھم زبردست بنا ہوا،جیت کو انجوائے کریں: حارث رؤف

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اپنی پرفارمنس پر شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کا ماحول اور ردھم کافی زبردست بنا ہوا ہے۔

بدھ کو ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

فاسٹ بولرحارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور افتخار احمد نےایک، ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث رؤف کو شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں حارث رؤف نے کہا کہ جس انداز میں ٹیم کھیل رہی ہے اس انداز میں ہی آگے بھی کھیلیں گے، اپنی پرفارمنس پر شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کا ماحول اور ردھم کافی زبردست بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فوکس ایشیا کپ پر ہے، اس کے بعد ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ بولر کنڈیشن کے حساب سے پرفارم کر رہے ہوتے ہیں،اگر کبھی کنڈیشن ساتھ نہ دیں تو مار بھی پڑتی ہے،شاہین اور نسیم اوپر سے آؤٹ کرتے ہیں تو اعتماد ملتا ہے، شروع میں وکٹیں مل جاتی ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کو برقرار رکھوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیت کو انجوائے کریں، یہ نہ دیکھیں کہ کب ہدف پر پہنچے، پلیئر کو پتہ ہوتا ہے گراؤنڈ میں کیا کنڈیشن چل رہی ہے، نمبر ون ہوتے ہیں تو پرفارم کرنے کا پریشر بھی ہوتا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ جو توقعات ہوں اس پر پورا اتریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے