06 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ساف انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے سیمی فائنل کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
بھوٹان میں ہونیوالی ساف انڈر 16چیمپئن شپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ 8 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023 میں پاکستان نے 4 ستمبر کو مالدیپ کو تین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی۔
دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، بھارت نے نیپال کو ایک صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔