06 Sep 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی سے چھین کر اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ میں بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے بطور کپتان 31 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے ہیں، ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے تھے۔