06 Sep 2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی فریقین کو طلب کرکے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، فریقین کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے، فریقین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔