اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ماسٹر پلان میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پرویزالہٰی اوران کے صاحبزادے نے ہیرا پھیری کرکے لاہور ماسٹر پلان سے 10 ارب کا فائدہ اٹھایا، رولز کے خلاف لاہور کے ماسٹر پلان کی منظوری لی گئی، لاہور کے ماسٹرپلان کی چودھری پرویزالہٰی نے منظوری دی تھی۔

سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، کوٹلہ ابوبکر کو جعلسازی سے لاہور ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا، کوٹلہ ابوبکرکا لاہور سے 50 کلومیٹرکا فاصلہ ہے، لاہور ماسٹر پلان میں خلاف قانون چیزیں سامنےآ رہی تھیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کو غیرقانونی طریقے سے گریڈ 22 دیا گیا، پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیاں بھی کیں، پرویزالہٰی کی قصور کی زمین کی دستاویز بھی اصلی نہیں ہیں، اس معاملے پر ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے