اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹا جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اگر ہم زیادہ رنز بناتے ہیں تو اس سے مخالف ٹیم پر دباؤ پڑے گا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، گزشتہ رات ہم نے دیکھا کہ حالات نے فاسٹ باؤلرز کی مدد کی، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے خلاف جو کچھ کیا اسے دہرانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں دنیا کی نمبر ون ٹیم کا سامنا ہے اس لیے ہمیں اپنا بہترین کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے۔

قومی سکواڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کو سکواڈ سے نکال کر فاسٹ باؤلر و آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے