اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہمیں ٹرافی جیتنے والی ٹیم بننا ہے: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ میرا ہدف ہر فارمیٹ میں پاکستان کو نمبر ون بنانا ہے، ہمیں ہر لمحہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ ہم نے 92 سے ورلڈکپ نہیں جیتا، طویل عرصے  سے کوئی ٹرافی نہیں جیتی، ہم شدت سے ٹرافیاں جیتنا چاہتے ہیں، اگر اب نہیں جیتیں گے تو کب جیتیں گے؟ اگر یہ پلیئرز نہیں جیتیں گے تو کون جیتے گا؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹرافی جیتنے والی ٹیم بننا ہے، ہم پچھلے چند سالوں کی کارکردگی سے اب بھی وہاں نہیں پہنچے جہاں ہونا چاہیے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہر روز اپنی کارکردگی پہلے سے بہتر کریں۔

گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پلیئرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، نتائج بھی ہمارے حق میں آ رہے ہیں،ہمیں ہر پلیئر کا اندازہ ہے کہ وہ سکواڈ میں کیا حیثیت رکھتا ہے، ٹیم میں کئی پوزیشن کیلئے متعدد امیدوار موجود ہیں،آپس کے مقابلے سے پلیئرز کو اندازہ رہتا ہے کہ ٹیم میں رہنے کیلئے کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم  نے مزید کہا کہ کوچنگ سٹاف کو اندازہ ہے کہ پلیئرز انسان ہیں، مشین نہیں ، ٹیم میں بابر اور شاہین جیسے کھلاڑیوں کا ہونا کافی مفید ہے، کبھی کبھار لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ پلیئرز ہر میچ میں پرفارم کریں، ایسا ہو نہیں سکتا۔

گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پلیئرز کو اندازہ ہے کہ 24 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کرنا کیا ہوتا ہے،ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اگلے 12 دنوں میں ایشیا کپ ٹرافی پاکستان لے کر آئیں جبکہ ورلڈ کپ کیلئے ہماری تیاری درست سمت میں جا رہی ہے، میں یقینی بنانا چاہتا ہوں ہم ہر روز پرفارمنس میں بہتری لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے