اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ قوانین سے لاعلمی افغان ٹیم کو لے ڈوبی، کوچ کا اعتراف

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ چھکا مار کر 38 اوور میں کھیل مکمل کرسکتے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ہمیں 37.1 کے علاوہ کوئی اور کلکیولیشن بتائی ہی نہیں گئی تھی۔

افغانستان کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، ہم ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کرسکتے تھے، ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رن سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ہے۔

کرکٹ قوانین سے بے خبری افغان ٹیم کو لے ڈوبی کیونکہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 291 رن بنائے، افغانستان کے بیٹر سمجھتے رہے کہ 292 رن کا ہدف انہیں ہرحال میں 37 اعشاریہ 1 اوورز میں حاصل کرنا ہے۔

کسی نے بھی بیٹرز کو نہ بتایا کہ اگر37 اعشاریہ 4 اوورز تک 295 رن بنا لیے تو بھی افغانستان سپر فور کیلئے کوالیفائی کرجائے گا، افغانستان کی ٹیم 289 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے