اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیدی

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 289 بنا کر آؤٹ ہوگئی، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی جبکہ سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغان ٹیم شاندار بیٹنگ کے باوجود صرف 3 رنز کے فرق سے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، محمد نبی نے 65 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ چھٹے کے  میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کیخلاف پہلے بیٹنگ  کافیصلہ کیا اورسری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان نے 2، مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ آخری گیند تک ہم نے کوشش کی، ہرمیچ سے ہم سیکھ رہے ہیں ، شائقین نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، سپر فور مرحلے میں کوالیفائی نہ کرنے پر اپنے فینز سے معافی چاہتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے