اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گوتم گمبھیرنے سٹیڈیم میں تماشائیوں کونازیبا اشارے کیوں کئے؟ اپنی غلطی کا ملبہ بھی پاکستانی عوام پر ڈال دیا

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے سٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کرنے پر وضاحت پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور نیپال کے درمیان میچ کے دوران کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے  گئے تو گوتم گمبھیر غصے میں آگئے اور اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے شائقین کی طرف نازیبا اشارہ کیا، جس  پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعدازاں گوتم گمبھیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’وہاں کچھ پاکستانی لوگ بھارت مخالف اور کشمیر سے متعلق نعرے بازی کررہے تھے جس کا جواب دیا‘‘۔دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر نے جھوٹ کا سہارا لیا جبکہ  سٹیڈیم میں موجود شائقین انہیں ٹرول کرنے کیلئے کوہلی کوہلی کے نعرے لگارہے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد گمبھیر نے ایک بیان دیا تھا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان پلئیرز سے  اتنا میل جول  کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے