اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی صدر جے شاہ کی من مانیاں، ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔

اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔

جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو مذاق بنا جا چکے ہیں، انہوں نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا ہے،لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے،پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ بذریعہ  ای میل  سب کو آگاہ کیا گیا ہے کہ  میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے