05 Sep 2023
(لاہور نیوز) ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے کہا کہ کوشش ہوگی افغان ٹیم کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لائیں۔اس موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔