اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت کا فیصلہ 8 ستمبر کو ہونے کا امکان

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ کو اولمپک گیمز میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 8 ستمبر کو ہونے کا مکان ہے۔

آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگا جس میں اولمپکس کے صدر تھامس باخ سمیت 15 ممبرز شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبر کا کہنا ہے کہ امید ہے کرکٹ کو اولمپک گیمز میں شامل کرلیا جائے گا، اگر سب ٹھیک رہا تو اس ہفتے کے آخر میں کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت ہونے یا نہ ہونے کا پتا چل جائے گا۔

آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی توثیق آئی او سی کے سیشن میں کی جائے گی جو کہ اگلے مہینے کے وسط میں بھارتی شہر ممبئی میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے