اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیا کپ کی جیت کے لیے پرعزم

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے اچھی کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ جیتیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، سپرفور میں بھارت کے خلاف میچ ابھی دور ہے، فی الحال سپرفور کے پہلے میچ پر فوکس ہے، بھارت کیخلاف میچ جب ہو گا تب دیکھا جائے گا۔

نسیم شاہ نے کہا کرکٹ میں ماضی پر بات نہیں کر سکتے، امید ہے اچھی کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ جیتیں گے، سری لنکا کی کنڈیشنز مختلف ہیں، سری لنکا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے جس سے تجربہ ملا ہے، وکٹ جیسی بھی ہو اچھی بولنگ کرنی ہوتی ہے، جس طرح کا بھی شیڈول بنا ہے اسے ہم نے تسلیم کرنا ہے۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کارکردگی دکھائیں، خواہش ہے ایشیا کپ کا فائنل جیتیں، کوشش ہوتی ہے مخالف ٹیم کو رنز بنانے کا موقع نہ دوںاور ٹیم کیلئے اپنی کارکردگی دکھاؤں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے