اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ 2023 ٹرافی ٹاؤن ہال کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئی

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائے گا، کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ٹرافی کو گزشتہ روز تاریخ ٹاؤن ہال لے جایا گیا۔ ورلڈ کپ ٹرافی  کو تاریخی عمارت کے سامنے رکھ کر تصویر کشی کی گئی ،ٹرافی کی ڈرون کیمروں سے تاریخی عمارت کے سامنے ویڈیو بھی بنائی گئی ورلڈ کپ ٹرافی کو دیکھ کر ملازمین نے سیلفیاں بنائیں، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

میڈیا کے لیے ٹرافی آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھی گئی ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی نے جون میں انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے